Code : 2887 9 Hit

ایران کی عوامی طاقت سے دشمن پر خوف طاری ہے:ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کی فداکاری ایثار اور جذبہ سے بالا تر کوئی طاقت اور قدرت نہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی عوام کے ناقابل شکست ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عوامی اور ثقافتی طاقت سے دشمن خوف میں مبتلا ہے ایرانی قوم  بہت بڑی اور عظیم طاقت کی مالک ہے،اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ، صدر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے جمعہ کے خطبوں کو تاریخی اور عظیم قراردیتے ہوئے کہا کہ  رہبر معظم نے"  قومی طاقت اور قدرت کو اللہ تعالی کی عظيم قدرت قراردیا " اور ایران آج اس عظیم قدرت سے سرشار ہے ، عوام کی فداکاری ایثار اور جذبہ سے بالا تر کوئی طاقت اور قدرت نہیں،صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں جہاں مشکل درپیش ہوئی عوام نے آگے بڑھ کر اس مشکل کو حل کیا ہے ۔ صدر روحانی نے دشمنوں کے خوف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کی اقتصادی، عسکری اور سکیورٹی طاقت سے خوف زدہ نہیں بلکہ دشمن ، ایرانی قوم کی قدرت اور طاقت سے خوف میں مبتلا ہوگیا ہے،صدر روحانی نے کہا کہ جب تک اللہ تعالی کی حمایت اور ایرانی قوم متحد اور منسجم رہے گی تب تک ہمیں کسی کا کوئی خوف اور ہراس نہیں ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین