Code : 2037 12 Hit

روس میں ایران کے ملکی ساختہ نئے ڈرون کی نمائش

ایران کے ملکی ساختہ نئے ڈرون مبین کو روس میں منعقدہ عالمی خلائی نمائش میں پیش کیا گیا۔

ولایت پورٹل:روس میں منعقدہ بین الاقوامی خلائی نمائش "ماکس 2019" کا 16 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت سے 27 اگست کو مشرقی شہر ژوکوفسکی میں انعقاد کیا گیا،رپورٹ کے مطابق مبین ڈرون کی لمبائی 3 میٹر ہے اور اس کا وزن بھی 670 کلوگرام کا ہے،ایرانی نیا ڈرون مشن کیلئے 120 کلوگرام کے ساز و سامان کو لے جاسکتا ہے،اس کے علاوہ مبین ڈرون 54 ہزار فٹ کے بلندی فاصلے پر پرواز کر سکتا ہے اور 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مسلسل 45 منٹ تک اڑ سکتا ہے،ایرانی نیا ڈرون ریڈار کی نظروں سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے،روسی خلائی نمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम