Code : 3373 45 Hit

ایران کا پہلا فوجی سیٹیلائٹ خلا میں

ایران کی سپاہ پاسداران فورس نے ملک کا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس نے ملک میں اپنے انجینئروں کا بنایا ہوا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی  کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
آج بدھ کی صبح نور نامی اس ملٹری سیٹیلائٹ کو ایران کے مرکزی صحرائی علاقے سے قاصد راکٹ کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا جو زمین سے 425 کلو میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ مدار میں قرار پایا۔
ماہرین سپاہ پاسداران کے اس اقدام کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں جو ایران کے خلائی شعبے میں ایک عظیم انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین