Code : 3086 16 Hit

ایران یمن میں تباہ کن کردار ادا کرادا کررہا ہے؛سعودی وزیر خارجہ کا الزام

سعودی وزیر خارجہ نے یمنی فریق سے استکھلم معاہدے کی دفعات پر عمل درآمد کرنے اور ملک میں جامع سیاسی حل کے حصول کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بدھ کے روز ریاض میں اپنی سویڈش ہم منصب این لنڈے کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں یمن میں استکھلم  معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
الجبیر نے کہا کہ انھوں نے  اپنی سویڈش ہم منصب سے ملاقات کے دوران یمن کی صورتحال ، استکھلم  معاہدے پر عمل درآمد ، فلسطین کے مسئلے اور شام کی صورتحال نیز خطہ کی  عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
الجبیر نے سعودی عرب اور عالمی برادری کے یمن کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جس میں سب سے بڑی تعداد میں انسانی ہمدرد چینلز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اپنے ایران مخالف ریمارکس کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے ایران کی جانب سےدہشت گرد گروہوں کی حمایت ، انقلاب برآمد کرنے اور خطے میں سلامتی میں خلل ڈالنے میں منفی کردار کے سلسلہ میں اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران یمن میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کرسکتا کیونکہ اس نے اسے تباہ و برباد کردیا ہے ، اور یمن میں اسپتالوں اور اسکولوں کی تعمیر کے لئے ایک  اینٹ  بھی نہیں دی ہے۔
سویڈن کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ الجبیر سے ملاقات میں انھوں نے مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ، ریاض اور استکهلم معاہدے سمیت یمن سے متعلق  متعدد معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम