Code : 1711 100 Hit

ایران امن پسند ملک ہے:روسی وزیر

روس کے وزیر انرجی نے ایران کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

ولایت پورٹل:روس کے وزیر  انرجی  الگزینڈر نواک نے سی این بی سی کے ساتھ گفتگو میں  ایران کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں،روسی انرجی کے وزیر نے کہا کہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں کیونکہ امریکی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی تائيد حاصل نہیں ہے، روسی وزیر نے کہا کہ روس تیل کے فروخت کے سلسلے میں ایران کی حمایت کرتا ہے، اس نے کہا کہ ایران خطرہ نہیں بلکہ امریکی اقدامات عالمی امن و ثبات کے لئے خطرہ ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम