Code : 2583 39 Hit

ایران تمام خلیجی ریاستوں کو دھمکی دیتا ہے:سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تمام خلیجی ریاستوں کے لیے خطرہ ہے اور اس کے لیےخطے میں سکیورٹی میکانزم کا حصہ بننا مشکل ہے۔

ولایت پورٹل:العربیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے منگل کے روز خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبد اللطیف الزیانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  گذشتہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کی جانب سے پیش کیے جانے والےہرمز امن منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا،فیصل بن فرحان نے کانفرنس میں کہا کہ ریاض سربراہی کانفرنس میں قائدین نے کونسل کے رکن ممالک کے درمیان  اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جی سی سی ممالک کے مابین مضبوط اور مستحکم اتحاد پایا جاتا ہے،انہوں نے ایران کے "ہرمز امن" منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کو امن کے حصول سے پہلے اپنے اقدامات میں تبدیلی لانا چاہئے، سعودی وزیر خارجہ کا مزید دعویٰ ہے کہ ایران  خلیجی ممالک کی تمام ریاستوں کو دھمکی دیتا ہے،سعودی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران کے لئے خطے میں سکیورٹی میکانزم کا حصہ بننا مشکل ہے،قابل ذکر ہے کہ کویت کے نائب وزیر خارجہ نے خالد الجاراللہ نے اس سےپہلے کہا تھا کہ وہ  ایرانی صدر کی طرف سے ہرمز امن منصوبے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں،اس کے بعد انہوں نے قطر کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر کا محاصرے والے ممالک بحران کے حل کے لئے کویت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ کوششیں کارگر ثابت ہوں گی،بن فرحان نے لبنانی مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ لبنانی عوام ترقی اور امن کی راہ اپنائیں گے نیز لبنانی عوام اور سیاسی نظام مقصد تک پہنچنے کے لیے صحیح راستے کا انتخاب کریں گے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम