Code : 2776 43 Hit

ایران نے عراق میں ہمارے دو اڈوں کو نشانہ بنایا ہے؛ پینٹاگون کی تصدیق

امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر 12 سے زیادہ میزائل فائر کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے  تصدیق کی ہے کہ ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے،پینٹاگون کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عراق میں امریکی اور اتحادی افواج پر 12 سے زیادہ میزائل داغے ہیں،واضح رہے کہ میزائل ایران سے فائر کیے گئے ہیں جن میں عین  اسد اور اربیل میں دو امریکی فوجی ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا گیا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نقصان کے ابتدائی جائزہ لگا رہے ہیں،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی دھمکیوں اور اقدامات کے جواب میں امریکی وزارت دفاع نے اپنی افواج اور شراکت داروں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری  حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں،امریکی محکمہ دفاع نے بھی کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی اڈے الرٹ ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम