Code : 1882 24 Hit

ایران کے زیر تحویل برطانوی تیل بردار جہاز کے9 ہندوستانی اہلکار رہا

ایران نے زیر تحویل برطانوی جہاز کے 9 ہندوستانی اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 14 جولائی کو ایرانی تحویل میں لیے گئے برطانوی تیل بردار جہاز کے عملے میں موجود 12 ہندوستانیوں میں سے 9 افراد کو چھوڑدیا گیا ہے، ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ عملے کے 9 ارکان رہا کردیے گئے ہیں اور وہ جلد ہندوستان کی جانب روانہ ہوجائیں گے،انہوں نے بتایا کہ ایک ہندوستانی مشن نے عملے کے بقیہ اراکین کی رہائی کے لیے بھی متعلقہ ایرانی حکام سے درخواست کی ہے جن میں 21 ہندوستانی اور ایرانی شہری شامل ہیں جن میں سے 3 ایم ٹی ریاہ اور 18 برطانیہ کے پرچم بردار ٹینکر اسٹینا امپیرو سے تعلق رکھتے ہیں جسے 19 جولائی کو ایرانی حکام نے قبضے میں لیا تھا،یاد رہے کہ 14 جولائی کو ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز کو حراست میں لے لیا تھا،اس اقدام سے آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کے حوالے سے برطانیہ، امریکا اور ایران کی حکومت کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम