ایران نے امریکی تیل پابندیوں پر غلبہ پالیا ہے:اسپوٹنیک

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل ٹینکر امریکی دباؤ کے باوجود وینزویلا کے علاقے میں داخل ہوگئے جس کے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران نے امریکی تیل پابندیوں پر غلبہ پالیا ہے۔

ولایت پورٹل:روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے ایرانی تیل ٹینکروں کے وینزویلا پہنچ جانے کے سلسلہ میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ایران نے امریکی تیل پابندیوں پر غلبہ پالیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق  دو ایرانی آئل ٹینکرز  فارچون اور فارسٹ  امریکہ کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود  ایندھن کی قلت کے پیش نظر لاطینی امریکی ملک کی مدد کے لئے وینزویلا میں داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق  یہ دونوں ٹینکر تین دیگر ٹینکروں کے ساتھ وینزویلا میں داخل ہورہے ہیں جو مجموعی طور پر 1.53 ملین بیرل کا پٹرول لاطینی امریکی ملک لائیں گے۔
اسپوٹینک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے خوازمی یونیورسٹی کے پروفیسر سید سعید میرترابی حسینی نے کہا کہ ایران کی ایندھن کی ترسیل در حقیقت ایران کی طرف سے امریکی پابندیوں کو توڑے جانے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران اور وینزویلا  دونوں پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں  لیکن وہ امریکی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا میں ٹینکروں کے کامیاب داخلے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا ایک راستہ تلاش کرلیا ہے۔
انٹرنیشنل انرجی اسٹڈیز کے انسٹی ٹیوٹ میں انرجی اکنامکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صادق جوکار نے بھی کہا کہ وینزویلا میں ایرانی آئل ٹینکروں کی آمد ریاستہائے متحدہ کےلیے ایران وینزویلا نئے اتحاد کا پہلا دھچکا ہے۔
جوکار کے مطابق ایران نےامریکی پابندیوں کے شکار تمام ممالک سے امریکی یکطرفہ پابندیوں کی پالیسی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین