ایران نے امریکہ کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کر دیا ہے:ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کے خلاف امریکہ کو مسلسل شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سکیورٹی کونسل میں امریکہ کی ایک بار پھر شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی استقامت کے نتیجے میں  امریکہ کو سکیورٹی کونسل اور عالمی سطح پر شکست کا سامنا ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی سفارتکاروں نے امریکہ کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کردیا ہے سکیورٹی کونسل کے 13 ارکان نے ایران کے خلاف امریکہ کی درخواست کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، عالمی سطح پر ایران کے خلاف امریکہ کو مسلسل شکست اور ناکامی کا سامنا ہے،  امریکہ ایران کے خلاف  اقتصادی پابندیوں کوعالمی سطح پر ایک بار پھر فعال کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 نے امریکہ کی ایران کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیا ہے،روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں عالمی سطح پر امریکہ کو مسلسل شکست کا سامنا ہے اور ایران نے امریکہ کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کردیا ہے۔
حسن روحانی نے سید الشہداء کی عزاداری میں عزاداروں کی طرف سے طبی پروٹوکول کی رعایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  اس سال کی عزاداری گذشتہ برسوں کی عزاداری سے متفاوت ہے لیکن عزاداری میں جوش و ولولہ ویسا ہی ہے،ہمیں عاشورا کی ثقافت کو دنیا کے سامنے اس کے حقیقی اصولوں کے ساتھ پیش کرنا چاہیے کیونکہ آج دنیا کو حسینی ثقافت کی اشد ضرورت ہے۔

مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین