Code : 1338 32 Hit

ہم نے اپنے وعدے پورے کیے اب آپ کی باری ہے؛ایرانی وزیر خارجہ کا ایٹمی معاہدہ کے فریقوں سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کا کہناہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اب دیگر ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں  نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دس سے زائد بار اس کی تصدیق کی، اب دیگر ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے، ظریف نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ توڑ دیا اب ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے والے فریقوں کو 60 دن کی مہلت دی ہے کہ کم سے کم وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں، جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا اگر ایران کے قومی مفادات خطرے میں پڑ جائیں تو ایران بھی اس سے خارج ہوجائےگا۔

مہر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम