Code : 1700 18 Hit

ایران کا چینی سیاحوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

ایران میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایرانی سیاحت کونسل نے چینی شہریوں کےلیے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ونسل کے چیئرمین نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا،حکومت نے جمہوریہ چین کے باشندوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے،ایران کے اس قدم سے چینی سیاحوں کو بڑی تعداد میں ایران میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے گا،اسی زمرے میں ایرانی سیاحت کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان نے بتایا کہ ہمارا ہدف چین کے دو ملین سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے،واضح رہے کہ مارچ کے وسط سے اب تک ایران میں سیاحت کی غرض سے کم و بیش 52 ہزار چینی باشندے آ چکے ہیں،ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے چینی باشندوں کے لئے ویزے کی شرط ختم کرنا ایرانی حکومت کا ایک احسن عمل ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम