Code : 2187 77 Hit

ایران کا برطانوی تیل بردارجہاز کو چھوڑنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران نےآبنائے ہرمز میں ایرانی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر قبضےمیں لئےگئےبرطانوی آئل ٹینکر کو چھوڑنےکااعلان کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران نے قبضےمیں لئےگئےبرطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو کو چھوڑنےکااعلان کردیا ہے، ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپیرو کیخلاف قانونی کارروائی مکمل ہوگئی ہے،اور اس پرعائدخلاف وزری کےالزامات واپس لینےکافیصلہ کیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو اب آزاد ہے،برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپریو تاحال بندرعباس پر لنگراندازہے جلد روانہ ہوجائےگا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر پر عملے کے ارکان بھی سوار ہیں،واضح رہےبرطانوی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے ایرانی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر ایرانی سکیورٹی فورسز نے دوماہ قبل قبضے میں لیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम