Code : 1736 82 Hit

ہم کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں:ایران کے آرمی چیف

اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کیساتھ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے مگر اچھی طرح اپنے وطن عزیز کا دفاع کرسکتے ہیں ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے تہران میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کہا کہ جیسا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ایران کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک کیساتھ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے مگر اچھی طرح اپنے وطن عزیز کا دفاع کرسکتے ہیں،ایران کے آرمی چیف نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران ایرانی عظیم انقلاب نے مختلف مسائل کو حل کر کے بہت سی منفرد کامیابیاں حاصل کیں،جنرل موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی پرانی ہے کہا کہ دشمن کافی عرصے سے ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تاہم  ہمیں اپنی مزاحمت کے ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو شکست دینی ہوگی،انہوں نے ایران کی فوج کی طاقت اور قابلیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلح افواج کی بھرپور کوششوں سے دنیا کی کسی بھی طاقت میں ایران پر جارحیت کرنے کی جرات نہیں ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम