Code : 1615 82 Hit

ایران کے ہاتھوں امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک تباہ

ایران کے قومی سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو ایران کے اندر اور بعض دیگر ممالک میں گرفتار کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کے خلاف بروقت کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایران اور اس کے اتحادی اور دوست ممالک نے امریکہ کے  بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا، اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا تھا کہ امریکہ کے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے شواہد اور اسناد عنقریب شائع کئے جائیں گے۔
مہر


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम