Code : 2011 14 Hit

دشمن ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے سے مایوس ہوچکے ہیں:ایرانی صدر

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ دشمن کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں، وہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے سے مایوس ہوچکے ہیں اور دشمن کو مایوس کرنا ہی ایران کا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے عوام پوری استقامت اور پائیداری کے ساتھ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے نہ صرف ایران اور اس خطے کے عوام کے لیے بلکہ خود امریکی عوام کے لیے بھی لاتعداد مشکلات پیدا کر دی ہیں،ہفتہ حکومت کے پہلے دن ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور آپ کی امنگوں سے تجدید عہد کیا، ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ، شہید محمد علی رجائی اور شہیدجواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب  کی کامیابی کو چالیس سے زیادہ کا عرصہ گزر رہا ہے اور آج کا ایران استقامت اور پائیداری کے نتیجے میں خلیج فارس کے حساس علاقے کا طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے،انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی ایران کی حکومت اور عوام اتحاد و یکجہتی، محنت و کوشش اور استقامت و پائیداری کے ذریعے اس بار بھی دشمن کے دانت کھٹے کر دیں گے،صدر ایران کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں، وہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے سے مایوس ہوچکے ہیں اور دشمن کو مایوس کرنا ہی ایران کا سب سے بڑا ہدف ہے،ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम