Code : 1327 12 Hit

ایران کا جوہری معاہدہ کے دو احکامات پر عمل درآمد روکنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے جوہری معاہدے کے دو اہم احکامات پر عمل درآمد روکنے کا اعلان کرتے ہوئے یورپ کو صرف 60 دن کی مہلت دی ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران آج سے جوہری معاہدے کے بعض احکامات پر عمل نہیں کرے گا،انہوں نے یورپی ممالک کو 60 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ تیل اور بینکاری شعبوں کے علاوہ دیگر امور سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کریں،اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرحسن روحانی نے آج صبح تہران میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی اقدام ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ صرف 60 دن کے لئے ہے اور اگر اس مدت میں ایران اپنے معاشی ثمرات حاصل کرلے خاص طور سے تیل اور بینکاری پابندیاں ختم ہوجائیں تو ہم اپنی پہلی والی پوزیشن پر واپس چلے جائیں گے.ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ اگر ان 60 دنوں میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تو ایران مزید دو اور فیصلے کرے گا جس کے مطابق، یورونیم کی افزودگی میں کوئی حد نہیں ہوگی اور اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر جس کی گروپ 1+5 کے ساتھ مل کر تعمیرنو ہونی تھی لیکن وہ سلسلہ بھی رک گیا،حسن روحانی نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اسی دن امریکہ غیرقانونی طور پر جوہری معاہدے سے نکل گیا اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی،انہوں نے کہا کہ کہ امریکی علیحدگی سے پہلے یہ سلسلہ ہوتا تھا کہ جب ایران میں یورونیم کی افزودگی تین سو کلوگرام تک پہنچتی تھی تو اس سے زائد کودوسرے ملکوں کو فروخت کیا جاتا تھا جو اب نہیں ہوگا اور نہ ہی ہیوی واٹر کی فروخت ہوگی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम