Code : 3772 12 Hit

ایران اور حزب اللہ اسرائیل کو تباہ کر کے ہی دم لیں گے:سابق صہیونی وزیر جنگ

سابق اسرائیلی وزیر جنگ نے اسرائیل کے خلاف ایران اور حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کیا۔

ولایت پورٹل:سابق اسرائیلی وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین نے صیہونی اخبار معاریوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ایران اور حزب اللہ اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جارہے ہیں ۔

انہوں نے گذشتہ ماہ کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کی کامیابیوں اور نور سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کا ذکر کیا۔

لیبرمین نے مزید کہا کہ کہ حزب اللہ اس وقت ایک بہت ہی خطرناک میزائل بنانے کی ورکشاپ بنا رہی ہے  جو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی میراث ہے۔

صیہونی سابق وزیر جنگ نے کہا کہ یہ سب اقدامات اسرائیل کو تباہی کے دہانے کی طرف لے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے پاس ایران اور حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

لیبرمین نے حزب اللہ ، حماس اور فلسطینی جہاد اسلامی جیسی تحریکوں کی فوجی منصوبوں پر عمل پیرا ہونے  میں ایران کی حمایت پر مبنی پالیسیوں کا بھی ذکر کیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین