یوکرین بحران کے سلسلہ میں ایران کا موقف

ایرانی وزیر خارجہ نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنے ملک کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بحران کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہنگری کے اپنے ہم منصب پیٹر سیارٹو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یوکرین کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کا خواہاں ہے اور وہ اس کے پرامن طریقے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، انھوں نے کہا کہ ایران یوکرین بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی کوششوں کے دائرے میں ماسکو اور کیف کے ساتھ رابطے میں ہے نیز اس سلسلے میں مسلسل صلاح و مشورہ بھی جاری ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران خوراک و توانائی کی، سکیورٹی اور ان کے تحفظ پر بھی توجہ مرکوز ہوئے ہے ، اس سلسلے میں بھی ایران کا بھرپور تعاون جاری ہے  نیز اس بارے میں بھی روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات و گفتگو کا عمل انجام پا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، بحران یوکرین اور اختلافات کے آغاز سے ہی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے کے اپنے موقف پر زور دیتا رہا ہے اور تہران نے تمام فریقوں سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر بین الاقوامی حقوق کا پاس و لحاظ رکھیں اور ان حقوق کی پابندی کریں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین