Code : 3206 14 Hit

عدنان الظرفی کو عراقی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت

عراقی صدر نے نجف اشرف کے سابق گورنر اور الوفاء العراقیہ پارٹی کے سکریٹری جنرل عدنان الظرفی کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی سرکاری نیوز ایجنسی واع نے اب سے کچھ دیر پہلے خبر دی ہے اب عراق کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم عدنان الزرفی ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی صدر برہم صالح نے  عدنان الظرفی کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔
عراقی صدر نے عراقی آئین کے آرٹیکل 76 ، شق 5 کے مطابق یہ حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ عدنان الظرفی کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے باضابطہ طور پر دعوت دیے جانے کے بعد سے تیس دن کے اندر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے وزراءکے نام پیش کرنا ہوں گے۔
برہم صالح نے الظرفی یہ یہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ عراق بہترین کا مستحق ہے ، عراقی قوم نے تمام نسلوں کے وقار اور روشن اور امید مستقبل کے ساتھ آزادانہ زندگی کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
واضح رہے کہ عدنان خضیر الزرفی 1966میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے، انہوں نے کوفہ یونیورسٹی سے اسلامی قانون میں بیچلر اور ماسٹر ڈگری حاصل کی اور بغداد اسکول آف سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس سے سیکیورٹی اور اسٹریٹجک پلاننگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
الظرفی اس وقت عراقی پالیمنٹ ممبر اور الوفاء العراقیہ تحریک کے سکریٹری جنرل ہیں،اس اتحاد کی پارلیمنٹ میں دو سیٹیں ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین