Code : 4391 3 Hit

کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر کی تحقیقات کی جائیں؛ کینیڈا کی مسلم کونسل کا مطالبہ

کینیڈا کی مسلم کونسل نے ٹورنٹو میں ایک مسجد کے سامنے ایک مسلمان شخص پر حملے کے جواب میں اسلامو فوبیا کے عروج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق  کینیڈا کی مسلم کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں ایک مسجد کے سامنے ایک مسلمان پر حملے نے کینیڈا کی مسلم برادری کو حیرت میں مبتلا کردیا اور ملک میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
بیان میں ٹورنٹو مسجد حملے کے مجرم کو گرفتار کرنے پر پولیس کی بھی تعریف کی گئی ہے،واضح رہے کہ یہ حملہ کل  جمعہ کو ہوا تھا  اور اس میں جس شخص کو پیٹا گیا تھو وہ ہلاک ہوگیا ہے۔
یادرہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں اور ان کے مذہبی مقامات پر حملوں میں حالیہ مہینوں میں اضافہ ہوا ہے  جس کی بنا پر کینیڈا کی مسلم کونسل ان وقعات کی  تحقیقات کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین