مغربی پٹی پر صیہونی سرکاری درندوں کی یلغار ؛ 6 فلسطینی گرفتار

صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی دشمنانہ کاروائیوں کا سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چھ افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صہیونی ملیشیا نے مغربی کنارے پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ صیہونیوں نے جھڑپوں کے دوران چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا،ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
 فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے،بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک سطح پر جرائم ہم سے اس پر سخت ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ فطری  بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا،بیان میں مزید کہا گیاکہ صیہونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے، ہم صیہونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے اب نئے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین