ولایت پورٹل:مڈل ایسٹ آئی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرتے ہوئے سات فلسطینیوں کو گھروں سے باہر نکالا اور انہیں اغوا کر لیا ، فلسطینی انفارمیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ صہیونی پولیس ہر روز مشرقی بیت المقدس میں واقع عیساویا علاقے پر حملہ کرتی ہے اور لوگوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کرنےکے بعد جوانوں کو گرفتار کر لیتی ہے ،مڈل ایسٹ آئی نے مزید لکھا کہ صہیونیوں کا روز کا یہ معمول ہے کہ وہ عیساویہ کے باشندوں کو جنتا ہوسکے پریشان کریں اس لئے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ یہاں سے نقل مکانی کر جائیں تا کہ اس علاقہ میں صیہونیوں کو بسایا جاسکے۔
مشرقی بیت المقدس میں صہیونی پولیس کی یلغار؛ 7 فلسطینی زخمی
صہیونی پولیس نے بغیر کسی وجہ او راشتعال کے بیت المقدس کے مشرقی علاقہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور سات فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔

wilayat.com/p/2351
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین