Code : 2296 221 Hit

تیل بردار کشتی پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: شمخانی

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکورٹی کاؤنسل کے سربراہ علی شمخانی نے ایران کے آئیل ٹینکر پر ہوئے حملہ کو لیکر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں دریائی رہزنی اور قزاقی کو فروغ دینے والے شر پسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے لئے ایران کا جواب بھرپور اور دندان شکن ہوگا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکورٹی کاؤنسل کے سربراہ علی شمخانی نے ایران کے آئیل ٹینکر پر ہوئے حملہ کو لیکر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں دریائی رہزنی اور قزاقی کو فروغ دینے والے شر پسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے لئے ایران کا جواب بھرپور اور دندان شکن ہوگا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز جمعہ کے دن سعودی عرب کے جدہ پورٹ سے تقریباً 60 میل کے فاصلہ پر ایران کے تیل بردار ٹینکر کو میزائیل کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے سبب جہاز کو کافی نقصان پہونچا تھا تاہم تمام عملہ محفوظ تھا اور اسے  مقصد سے پہلے ہی ایران واپس بلا لیا گیا تھا۔
سپریم نیشنل سکورٹی کونسل کے سربراہ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز پر ہوئے حملہ کو انجام دینے والوں کے بارے میں کچھ چیزیں دریافت ہوگئی ہیں اور جلد ہی حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور ساتھ ہی انہیں ایران کے جوابی حملے کا بھی منتظر رہنا چاہیئے۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम