Code : 1329 17 Hit

سعودی عرب میں بیوی کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپ متعارف

سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے زیر انتظام بیوی کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ہے۔

ولایت پورٹل:دی انٹیپنڈنٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بیوی کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ہے جبکہ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دے دیا، اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیر انتظام متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ "  Absher"  یعنی " جی سر"  کو تقریباً 10 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے،رپورٹ کے مطابق مذکورہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شوہروں کو اپنی اہلیہ کی جانب سے پاسپورٹ استعمال کرنے پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع مل جائے گی،انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایپلیکیشن کے ذریعے مرد کی بالادستی پر مشتمل نظام کو ختم کرے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम