Code : 4898 6 Hit

ادلب کے مضافات میں شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں

گذشتہ رات دیر سے آج صبح تک ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے جبل الزوویہ میں الفطیرہ محور پر شام کی فوج کادہشت گردوں کے ساتھ زبردست تصادم ہوا۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شامی ذرائع نے ادلب کے جنوبی مضافات میں شامی فوجی دستوں اور دہشت گردوں کے مابین شدید جھڑپوں کی اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات گئے سے لے کر آج صبح تک ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے جبل الزویہ میں الفطیرہ محور پر شام کی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری رہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔
ادھر شامی ذرائع نے ادلب کے مضافات میں کدورہ محور پر شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا بھی حوالہ دیا۔
اسی اثنا میں ، شامی حزب اختلاف کے قریبی ذرائع نے ادلب کے جنوب میں کفروما اور حاس علاقوں میں شامی فوج پر دہشت گرد گروہوں کی جانب سے توپ خانے  کےحملوں کی اطلاع دی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین