ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں، رپورٹ کے مطابق ابین صوبے میں مفرور اور مستعفی یمنی سرکاری فوج (سعودی عرب سے وابستہ) اور جنوبی عبوری کونسل (متحدہ عرب امارات سے وابستہ) کے مابین جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے، یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ابین کے علاقے شیخ سالم میں سعودی اور اماراتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
ادھر سعودی اور اماراتی حکام نے یمن کے کچھ حصوں میں دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں کی تردید کی ہے، کچھ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کے مابین تنازعہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جنوبی عبوری کونسل (متحدہ عرب امارات سے وابستہ) کی افواج نے اپنے ڈرونز کے ذریعے پہلی بار سعودی کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پانچ سال قبل امریکہ کی پشت پناہی میں کچھ ممالک کے ساتھ مل کے یمن کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیا تھا جس کے جارحیت کے نتیجہ میں اب تک ہزاروں یمنی شہید ہوچکے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ،شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ عالمی برادری اس قتل عام پر مکمل خاموش ہے ،اقوام متحدہ نے تو جارحین کی حمایت کرتے ہوئے حال ہی میں سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پاما ل کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے ظلم میں عالمی برادری کو بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شریک سمجھتے ہیں۔
یمن کے صوبہ ابین میں ایک بار پھر سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
یمن کے صوبہ ابین سے موصول ہونے والی حالیہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس صوبے میں سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کے مابین جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔

wilayat.com/p/4282
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین