Code : 4383 5 Hit

یمن کے شہر صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے شدید حملے

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی صوبے صعدہ پر متعدد بار بمباری کی۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن کے بے دفاع اور بے گناہ لوگوں کے خلاف سعودی عرب کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق  سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کوبھاری فضائی حملوں کو نشانہ بنایا، سعودی جنگی طیاروں کے سب سے زیادہ حملوں کا نشانہ صوبہ صعدہ کا الظاہر علاقہ تھا۔
دریں اثنا  آج صبح  سعودیوں نے صوبہ حجہ پر بھی بھاری بمباری کی۔
صوبہ حجہ اور صعدہ کے علاوہ ، الحدیدہ اور البیضاءصوبوں میں رہائشی علاقوں کو بھی سعودیوں نے نشانہ بنایا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین