روس کے خلاف شدید امریکی پروپیگنڈہ جنگ

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ جعلی خبروں کی بنیاد پر، نامعلوم حکام اور گمنام خبری ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ روس یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے 70 فیصد تیار ہےجو ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پروپیگنڈہ جنگ کی واضح مثال ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا  کہ سیاست دان اور مغربی ذرائع ابلاغ یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، بات یہاں تک پہنچ گئی کہ بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بھی سرخی شائع کی کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کر دیا ہے، پھر اسے غلطی کہہ کر مٹا کر ایجنسی کے عہدہ داروں نے وضاحت کی کہ وہ مختلف منظرناموں کے عنوانات تیار کر رہے تھے ،اس دوران یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں سرخی حادثاتی طور پر شائع ہوگئی۔
 کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ بلومبرگ کی جانب سے  یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں غلط بیانی ظاہر کرتی ہے کہ مغرب  کی جانب سے تناؤ کو ہوا دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ان الزامات کا مقصد ہماری سرحدوں کے نزدیک فوجیں لانا ہے جس کی وجہ سے بالکل ایسی کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کے دوران کوئی چنگاری بہت خطرناک ہو گی۔
اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے کہا  کہ  امریکی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ روس بظاہر یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے 70 فیصد تیار ہے، امریکی پروپیگنڈہ جنگ کی واضح مثال ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین