پیغمبر اسلامؐ کی توہین اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت:انصاراللہ

یمن کی انصاراللہ تحریک  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول خداؐ کی شان میں گستاخی اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیغمر اکرمؐ کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی  اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے، یہ بات محمد عبدالسلام نے ہندوستان کی حکمران جماعت کے ترجمان نپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ کی توہین کے ردعمل میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی توہین اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے اور انبیاء کا مقام  نیز ان کا مشن تمام اقوام اور لوگوں کے لیے قابل احترام ہے،انہوں نے ہندوستان کی حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اکرم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت کے دو ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کی توہین کے خلاف عوامی احتجاج کے پھیلاؤ کے ساتھ اس پارٹی نے ان میں ایک رکن کو برطرف اور دوسرے کی رکنیت مزید تحقیقات تک معطل کردی، قابل ذکر ہے کہ ایران نے بھی تہران میں تعینات ہندوستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی پر شدید احتجاج کیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین