متعدد ممالک میں تعینات ایک ہزار یوکرینی جاسوسوں کی معلومات شائع

راہڈیٹ ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے فوجی اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (GUR) ایک ہزار ملازمین کے بارے میں ڈیٹا اور معلومات شائع کی ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق(RaHDit) ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے ملٹری اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(GUR) کے ایک ہزار ملازمین کے بارے میں ڈیٹا اور معلومات شائع کی ہیں۔
ہیکنگ گروپ کے اعلان کے مطابق یہ کامیاب سائبر آپریشن یوکرین کے دارالحکومت کے قریب جزیرے "ریابلسکی" پر مرکزی انتظامیہ کے نیٹ ورکس کے تحفظ میں پائے جانے والے نقائص اور کمزوریوں کے ساتھ ساتھ بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے طریقوں کی وجہ سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ صارف کے رویے کے مخصوص نمونوں پر مبنی،دنیا کے مختلف حصوں میں یوکرائنی حکومت کے جاسوسوں کے بارے میں افشا ہونے والی معلومات میں روس، بھارت، ویت نام، جنوبی افریقہ، اٹلی، ترکی اور ایران میں اس ملک کے سفارتی مشنز کے نمائندے بھی موجود ہیں جبکہ پولینڈ، ہنگری، بلغاریہ اور سلواکیہ میں یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس اہلکاروں کی ذاتی معلومات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔
اس ہیکر گروپ نے تخریب کاری کے لیے یوکرین کی حکومت کی ہدایات (دوسرے ممالک میں) اور انٹیلی جنس کی خصوصی افواج کے نمائندوں اور خفیہ ڈیٹا کو بھی شائع کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین