Code : 4652 5 Hit

انڈونیشیا کا امریکی جاسوسی طیاروں کو اپنے ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار

انڈونیشیا نے چین کی جاسوسی کرنے والے امریکی جاسوس طیاروں کو ایندھن بھرنے کے لیے اپنی سرزمین میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:رؤٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے چین کی جاسوسی کرنے والے امریکی جاسوسی طیاروں کو ایندھن بھرنے کے لیے اپنی سرزمین میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین کی سمندری نگرانی کے لیے امریکی " پی ایٹ یو سائیڈن جاسوسی طیاروں"  کو پرواز کے دوران انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن بھرنا پڑے گا جس کے لیے امریکہ نے انڈونیشیا سے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
تاہم ایک سینئر انڈونیشین عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ امریکی حکام نے جولائی اور اگست کے درمیان وزرائے دفاع اور خارجہ سے رابطہ کیا تھا جس پر حکومتی وزرا کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں حکومت نے امریکی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
 اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں موجودا امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین