Code : 3372 25 Hit

گھر کی بالکونی سے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ

برطانوی شہر کینٹ میں ایک شخص نےایک گھر کی بالکونی سے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ برطانیہ کے شہر کینٹ میں  ایک شخص نےایک گھر کی بالکونی سے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی  جس کے بعد واقعہ کی خبر جب شہر کی پولیس کو ملی تو وہ موقع پر پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے کینٹ پولیس کو فون کر کے اطلاع دی  کہ ایک شخص  ایک گھر کی بالکونی سے سامنے کی سڑک پر پیدل چلنے والے افراد پر فائرنگ کررہا ہے تو فوری طور پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔
برطانوی پولیس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق  حملہ آور کئی ہتھیاروں سے لیس تھا۔
پولیس نے لوگوں سے حادثہ کی جگہ اور گولی کی رینج سے دور رہنے کو کہا۔
تاہم ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے  اور نہ ہی فائرنگ کے مقصد کا پتہ چلا ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین