Code : 2164 16 Hit

ہندوستانی علماء کی خوزستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے تعمیراتی کاموں میں شمولیت

بعض ہندوستانی علماء کارون علاقہ کے سیلاب زدہ گاؤں مقطوع میں تشریف لائے اور یہاں پر انجام پانے والے تعمیراتی کاموں میں حصہ لیا۔

ولایت پورٹل:فارس نیوز سے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں موجودبعض ہندوستانی علماء ایران کی  ریاست خوزستان تشریف لائے جہاں  انھوں نے کارون علاقہ کے سیلاب زدہ گاؤں مقطوع میں  انجام پانے والے تعمیراتی کاموں میں  بھی حصہ لیا، رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے عوام کی جانب سے ایران کے  سیلاب زدہ علاقوں کے لیے آنے  والی امداد کے تحت امام خمینی رلیف کمیٹی نے یہ طے کیا ہے کہ اس سے ان علاقوں میں  150 گھر اور اور دو طبی مرکز بنائے جائیں گے قابل ذکر ہے کہ رہبر معظم کے ہندوستان میں نمائندہ حجت الاسلام ولمسلمین جناب مہدی پور صاحب آج خوزستان تشریف لائے اور  حمیدیہ اور اروند کنارعلاقوں  میں طبی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا جو ہندوستانی عوام کی طرف سےسیلاب کے سلسلہ میں  ایران کی امداد  کی بنا پر بنائے جارہے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम