ہندوستانی کسانوں کا دہلی کی طرف احتجاجی مارچ

ہندوستانی کسانوں کا میں" دہلی چلو" احتجاج جاری ہے، جس میں مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کسانوں کا" دہلی چلو"  احتجاج جاری ہے، جس میں مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں، اطلاعات کے مطابق کسانوں کوروکنے کے لیے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے پولیس کی آنسوگیس شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، دہلی پولیس نے حکومت سے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی ہے، ذرائع کے مطابق ہندوستان میں کسان کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین