ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر تجارت "هردیپ سنگھ پوری Hardeep Singh Puri نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کسی بھی ملک سے متاثر نہیں ہوں گے، اس سے قبل ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامینیم جے شنکر نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکی حکومت ہندوستان پر ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرانے کے لئے دباو ڈال رہی ہے کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات کسی بھی ملک کے اثر انداز ہونے سے متاثر نہیں ہوں گے،ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران اور نئی دہلی کے مابین تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
سحر
