Code : 2038 8 Hit

ہندوستان نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: ہندوستانی صحافی

ہندوستانی صحافی اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے ہندوستان نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی صحافی اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سےہندوستان نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا،اروندھتی رائے نے کہا کہ کئی سالوں سے اس سیکولر ملک کے اونچی ذات کے ہندوؤں نے اقلیتوں کے خلاف اپنی فوج کو استعمال کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان بستے ہیں، پنجاب میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ناگالینڈ اور منی پور میں قبائلی علاقے کے لوگ رہتے ہیں جبکہ میزورام میں عیسائیت مذہب کے پیروکاروں کی تعداد زیادہ ہے،اور انہیں تمام علاقوں میں ہندوستان نے فوج تعینات کی ہوئی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम