Code : 1692 7 Hit

ہندوستان کی دہشتگردی کے موضوع پر عالمی کانفرانس بلانے کی پیشکش

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی کی دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانےکی تجویز کی دنیا کے بہت سے ممالک نے زور دار حمایت کی ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کےمحکمہ خارجہ کے ترجمان روش کمار نے ہفتہ کو نریندر مودی کے جی- 20 سربراہی اجلاس سے الگ دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ یا کثیرالجہتی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم کی تجویز کو حمایت ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یقینی طور پر بہت سی باہمی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھایا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتنے ممالک نے اس کی حمایت کی ہے، یہ کہنا ممکن نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا یہ ایک نیا خیال ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے اور ہم اسے آگے لے جائیں گے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम