Code : 1534 20 Hit

ہندوستان کا امریکہ سے جدید میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ

ہندوستان نے دہلی کی حفاظت کے لیے امریکہ سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندستان کی حکومت نےدارالحکومت دہلی  کی حفاظت کے لیے امریکہ سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2  خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اطلاعات کے مطابق مودی نے دارالحکومت کی حفاظت کے لئے امریکہ سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جدید میزائل سسٹم  NASAMS-2  دیسی، روسی اور اسرائیلی میزائل سسٹم  کے ساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گا،ہندوستانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ’پیشکش کی قبولیت‘ جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے،وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، ہندوستان نے میزائل سسٹم کی تنصیب کے لیے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम