Code : 1778 13 Hit

ہندوستان کا اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ منسوخ

اینٹی ٹینک میزائل کے ناکام تجربے کے بعد ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کردیا۔

ولایت پورٹل:فارس خبر رساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  ہندوستان نے اینٹی ٹینک میزائلوں کے کئی علاقوں میں تجربے کئے جو ناکام رہے اور ان کے یہ سینسور(Sensor) اپنے اہداف کو معلوم کرنے میں ناکام رہے، اس سے قبل نیز ایک اور رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ 321 ٹی ای ایل (Transporter erector launcher) معاہدے کو منسوخ کیا تھا،ہندوستان نے ایسے میں اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کیا کہ جب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہندوستان پر زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے ستمبر کے مہینے میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम