Code : 2358 58 Hit

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مزید کئی معاہدے

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے 2 روزہ دورے کے دوران بھارت اور سعودی عرب کے درمیان 12 سے زائد معاہدے طے پائیں گے۔

ولایت پورٹل:ذرائع کے مطابق ان میں توانائی، دفاع، سول ایوی ایشن اور دیگر شعبوں کے معاہدے شامل ہوں گے،سرکاری دورے کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات بھی کریں گے اور سعودی عرب کے خودمختار ویلتھ فنڈ ’پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘ کے زیرانتظام ہونے والے ’فیوچر انویسٹمنٹ انشٹی ایٹو فورم‘ سے خطاب کریں گے،مودی کے اس دورے کے متعلق ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ تاریخی نوعیت کا ہوگا جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو سٹریٹجک راستے پر گامزن کر دے گا،امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے دوران ’انڈیا سعودی عرب سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، جس کی سربراہی ہندوستان کی طرف سے نریندر مودی اور سعودی عرب کے طرف سے شاہ سلمان کریں گے، یہ کونسل دونوں ممالک کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کی باقاعدگی سے نگرانی کرے گی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम