صیہونیوں کی سعودی عرب آمد و رفت میں اضافہ

ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے مقبوضہ فلسطین جانے کا ارادہ رکھتا ہے جو راستے میں سعودی عرب اور اردن کے بعض شہروں سے گزرے گا۔

 ولایت پورٹل:عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کہ اسرائیلی سیاح بروس گوروین نے اپنے یونانی دوست کے ساتھ زمینی سفر کا فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے ریاض، جدہ اور العلا  نیز اردن کے شہر عقبہ سے گزرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کا سفر کیا۔
 انہوں نے اعلان کیا کہ میں 1997 سے دنیا کے اس حصے میں کام کر رہا ہوں اور خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی کمپنیوں کی مدد کر رہا ہوں، اس صہیونی سیاح نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے ایک سال سے کوشش کر رہا ہوں اور ممکن ہے کہ صحرائی زراعت اور فوڈ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اس علاقے میں منتقل کرنے میں مدد کروں۔
 انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا ایک منصوبہ اسرائیلی زرعی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کر رہا ہے،میں اسرائیلیوں کو سعودی عرب، اس کے صحراؤں، اس کے پہاڑوں اور اس کی حیرت انگیز تاریخ کا حیرت انگیز پہلو دکھانے کی امید کرتا ہوں، گورون نے اپنے سفر کے دوران ویڈیوز اور تصاویر آن لائن پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک میں 20 سال سے سفر کر رہا ہوں، لیکن میں نے ابھی تک ان تمام خوبصورتیوں اور مقامات کی تصویریں نہیں بنائی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین