ولایت پورٹل:عراق کے پارلیمانی دھڑے صادقون کے نمائندے سعد الخزعلی نے انتباہ دیا ہے اس ملک میں اصلاحات اور مظاہروں کے بہانے خانہ جنگی ایجاد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے المعلومہ نیوز ایجنسی کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ عراق میں خانہ جنگی اور شیعوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں بیرونی ممالک کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو مالی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں،عصائب اہل الحق سے وابستہ صادقون پارلیمانی دھڑے نے کہا ہے کہ ہم عراق میں امن قائم کرنے میں اور مظاہرین کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ بیرونی ممالک کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے، قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مطلع ذرائع نے انتباہ دیا تھا کہ عراق میںآ شوپ برپا کیا جارہا ہے جس میں بعض ریاستوں میں بغاوت کی بو آرہی ہے اس کے پیچھے امریکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کردستان کے بعض عناصر کا ہاتھ ہے۔
مظاہروں کے بہانے عراق میں خانہ جنگی کروانے کی سازش
عراق کے پارلیمانی دھڑے صادقون نے اس ملک میں امن کی فضا قائم کرنے اور مظاہرین کے قانونی مطالبات کو پورا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہوگا ۔

wilayat.com/p/2363
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین