گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کی 80 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد نے 80 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمنی ذرائع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی یمن میں واقع الحدیدہ صوبے میں سعودی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کی 80 خلاف ورزیوں کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  یمنی فورسز کے آپریشن روم کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد  کے آٹھ جاسوس طیاروں نے شارع الخمسین ، المنظر ، التحیتا ، الجاح ، الجبیلیہ اورالفازہ کی فضا میں پرواز کی ہے ،اس کے علاوہ  حیس کے علاقہ  میں لڑائی کرنے والی فوجیں تشکیل دی ہیں۔
اسی طرح ذرائع نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں 18 توپوں کی گولہ باری اور 54 فائرنگ کا حوالہ بھی دیا ہے۔
قابل ذکر ہے سعودی عرب کئی دیگر عربی ممالک کے ساتھ مل کر گذشتہ پانچ سال سے یمن پر جارحیت کررہا ہے۔
اس جارحیت کے دوران  ہزاروں یمنی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین