Code : 2104 17 Hit

محرم الحرام کی آٹھویں شب میں رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا کا انعقاد

محرم الحرام کی آٹھویں شب میں رہبر معظم اور تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں حضرت امام مجلس عزا منعقد ہوئی۔

ولایت پورٹل:تہران میں حسینیہ امام خمینیؒ میں آٹھویں شب میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی،مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجت الاسلام والمسلمین عالی نے حضرت علی اکبر کی سیرت بیان کی ، حجت الاسلام عالی نے جوان کو معاشرے کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ جوان کا دفاعی ، علمی اور ثقافتی محاذ پر اہم کردار ہوتا ہے اور اسلامی جوانوں کے لئے حضرت علی اکبر کا کردار مشعل راہ ہے، اس مجلس میں جناب واعظی اور جناب سلحشور نےنوحہ خوانی کی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम