Code : 1828 488 Hit

اگر ایران پرجنگ مسلط کی گئی تو ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے:پاکستانی سنی اتحاد کونسل

پاکستانی سنی اتحاد کونسل کے چیرمین کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس بات کا اعلان کرے کہ جنگ کی صورت میں ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر ایران پرجنگ مسلط کی گئی تو برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہم ایران کا بھرپور ساتھ دیں گےاور حکومت پاکستان اس بات کا اعلان کرے کہ جنگ کی صورت میں ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہونگے، ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجوہات ہیں، اول یہ کہ ایران ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان اور قومیں ہمیشہ اس وقت پہچانی جاتی ہیں، جب وہ مشکل وقت ہوتی ہیں، ایسے حالات میں اپنے دوستوں اور دشمنوں کا تعین کرتی ہیں، ہر مشکل وقت میں ایران نے ہماری مدد کی ہےچاہے وہ فیولنگ کے معاملات ہوں یا فنانشل معاملات، ہر محاذ پر ایران نے ساتھ دیا ہے اور اگر ہم زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں اور خدا نخواستہ امریکا کوئی ایسا مس ایڈونچر کرتا ہے تو یہ بہترین وقت ہے کہ ہم وہ احسان چکا دیں اور مشکل وقت میں اپنے محسنوں کے ساتھ کھڑے ہوں،صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی اس سے زیادہ بے عزتی کیا ہوسکتی ہے کہ دنیا کا اسٹیٹ آف آرٹ اسلحہ ان کے پاس موجود ہے، پیسہ ان کے پاس ہے، دنیا کی سپر پاور ان کے ساتھ کھڑی ہے، 41 ممالک کا فوجی اتحاد ان کے ساتھ ہے، اسکے باوجود یمن کی معصوم عوام جن کے پاس نہ پیسہ ہے، نہ اسلحہ ہے، سوائے ایمان کی دولت کے، مگر یہ ان کو شکست نہیں دے سکے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اگلے سو سال بھی لگا لے تو وہ اس ایمان کو شکست نہیں دے سکتا، جو یمنی لوگوں کے اندر ہے اس کا ادراک دیر یا جلد سعودی عرب کو ہو جائیگا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम