Code : 4027 5 Hit

کورونا کے حالات میں خانۂ خدا میں لبیک اللھم لبیک کی گونج

سعودی وزارت صحت اور حج و عمرہ کی طرف سے کئے گئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےسخت حفظان صحت کے اقدامات کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے دس ہزار سے کم حاجیوں نے خانۂ خدا میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کیں۔

ولایت پورٹل:سعودی میڈیا کی  رپورٹس کے مطابق حج کے لیے آنے والے عازمین  حج کل بدھ ، ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ جس کو یوم ترویہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے  قرن المنازل میں واقع سعودی عرب کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک سیل الکبیر میں احرام کے سفید لباس پہن کر وہ محرم ہوگئے، تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب تمام حجاج صرف ایک مقام سے احرام باندھ کر اعمال حج انجام دینے کے لیے نکلے ہیں کیونکہ اس سال  کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے غیرمعمولی حالات  کا سامناہےنیز حجاج کرام کی تعداد پچھلے سالوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے جو صرف 10000 ہےجبکہ گذشتہ سال 25 لاکھ افراد نے حج کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال پہلی بار سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بیرون ملک سے عازمین حج کو اس ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے،اس سال صرف سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے،ادھر حجاج کو منتقل کرتے وقت صحت کے پروٹوکول کا لحاظ رکھا گیا ہے، حج کے عہدیداروں نے حجاج کرام کے ہر گروپ کے لئے ایک مخصوص بس فراہم کی ہے، اور انہوں نے ٹرانسپورٹ حکام ، ڈرائیوروں اور زائرین سے کہا ہے کہ وہ طے شدہ صحت کے پروٹوکول پر عمل کریں، اعلان کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق  ہر حاجی کی ایک مقررہ سیٹ ہے اور ہر باراترنے اور دوبارہ سوار ہونے کے بعد  انہیں ایک ہی کرسی پر بیٹھنا ہوگا اور اگر وہ اپنے کنبے کے ساتھ ہیں تو  انہیں اپنے کنبہ کے افراد کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین