Code : 3276 28 Hit

کورونا 100000سے 240000امریکیوں کی جان لے سکتا ہے:وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ میں یہ وبا کم ہوتی تب تک کم سے ایک ایک لاکھ افراد کی جانیں جا سکتی ہیں۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس  کی  رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا مقابلہ کرنےوالی وائٹ ہاؤس کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ڈیبرا بریکس نے بدھ کی صبح کہا کہ ہماری ٹیم کا اندازہ ہے کہ  اگر معاشرتی علیحدگی سے متعلق موجودہ رہنما اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے تب بھی یہ وبا 100000سے 240000امریکیوں کی جان لے سکتی ہے۔
بریکسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران لوگوں سے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے  کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے تمام امریکیوں کے لئے  ضروری ہے کہ  اس کے پھیلاؤ میں اپنا کردار ادا کریں۔
وائٹ ہاؤس کی مذکورہ ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ وائرس جون کی ابتدا تک امریکہ سے کم نہیں ہوگا۔
اس سے قبل بھی واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن نے اندازہ لگایا تھا کہ کورونا وائرس اگلے چار ماہ کے دوران امریکہ میں اوسطا81000 افراد کو ہلاک کردے گا اور جون تک اس میں کمی نہیں آئے گی۔
یادرہے کہ حال ہی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے یہ کہتے ہوئے کہ کورونا وائرس کے85%کیس امریکہ اور یورپ میں پائے جاتے ہیں ،کہا کہ مستقبل قریب میں امریکہ کے اس وائرس کا مرکز بننے کا امکان ہے۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम