Code : 3223 127 Hit

امریکہ میں ایک گھنٹہ میں 1000 سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں

امریکی محکمہ صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں کرورنا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی شرح فی گھنٹہ 1000 سےبھی زائد ہے جس کے بعد اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد اب تک بڑھ کر 13،159 ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں  کورونا ٹسٹ دینے والے افراد میں سے 4412افراد اس وبا کا شکار نکلے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک میں فی گھنٹہ 1000 افراد اس وبا میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک اس مرض میں مبتلا ہونے والے امریکیوں کی تعداد  13159 ہوگئی ہے۔
 تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے 39 مزید افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک مذکورہ وبا سے مرنے والوں کی تعداد 189 تک پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے چند ہفتہ قبل کرونا کے پھیلنے کی خبروں کو "ڈیموکریٹک پارٹی کی  چال قرار دیا تھا ، جمعرات کو کہا کہ امریکہ میں اس وبا کی صورتحال خراب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی  اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار 10،000 سے تجاوز کرچکا ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 244،000 615 تک پہنچ گئی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین