Code : 4376 3 Hit

شام اور عراق میں داعش پھر سے سر اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے:عراقی وزیر خارجہ

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور دہشت گرد عراق اور شام میں خود کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے آج (جمعرات کو)  برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات کی اور عراق کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کرنے والے خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
عراقی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد حسین نے عراق کے بارے میں یوروپی یونین کے مؤقف کی تعریف کی اوردونوں فریقوں کے درمیان مختلف سطحوں پر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ہے لہذا عراق کے ہمسایہ ممالک کو اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔
فواد حسین نے زور دے کر کہا کہ عراق کو مختلف فریقوں کے مابین تنازعہ یا کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کا اڈہ نہیں بننا چاہئے۔
انہوں نے عراق کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں جاری ہیں نیز داعش شام اور عراق میں خود کو دوبارہ منظم  کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین